28.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںگلگت بلتستان میں مزدور برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے لیبر...

گلگت بلتستان میں مزدور برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے لیبر پالیسی مشاورتی سیشن کا انعقاد

- Advertisement -

گلگت ۔14اپریل (اے پی پی):محکمہ لیبر ، کامرس اینڈ انڈسٹریز گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ڈائریکٹر لیبر ، کامرس اینڈ انڈسٹریز شاہد علی کی سربراہی میں لیبر پالیسی، قوانین و ضوابط پر پہلا مشاورتی سیشن کامیابی سے منعقد ہوا۔ اس سیشن کا مقصد گلگت بلتستان کے لیے پہلی جامع لیبر پالیسی کی تشکیل کا آغاز کرنا تھا تاکہ تمام شعبہ ہائے زندگی میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سیشن میں مختلف اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اس پالیسی کا مقصد زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی مزدور برادری کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے تاکہ انہیں دیگر صوبوں کے مزدوروں کی طرح تمام سہولیات اور حقوق حاصل ہوں۔

اس موقع پر شرکاء کو مجوزہ لیبر پالیسی، متعلقہ قوانین اور ضوابط کے خدوخال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مجوزہ مسودہ اس سیشن میں ہونے والی گفتگو کی بنیاد پر تیار کیا جائے گا اور اس کا مقصد گلگت بلتستان میں مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے ایک مضبوط قانونی اور ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرنا ہے۔ اس میں مناسب اجرت، پیشہ ورانہ تحفظ، سماجی تحفظ اور بنیادی سہولیات تک رسائی جیسے امور شامل ہوں گے۔ چیئرمین گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ فتح اللّٰہ خان نے بطور مہمان خصوصی سیشن میں شرکت کی۔

- Advertisement -

انہوں نے محکمہ لیبر ، کامرس اینڈ انڈسٹریز کی کوششوں کو سراہا اور ہر سطح پر چاہے وہ حکومتی ہو یا سماجی، مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581995

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں