19.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق افراد کو ادائیگی کے...

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق افراد کو ادائیگی کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا نوٹس

- Advertisement -

پشاور۔ 15 اپریل (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق افراد کو ادائیگی کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بنوں عبدالحمید خان کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غرباء اور مستحقین کو ادائیگی کے عمل میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو، صوبائی وزیر نے تاکید کی کہ بی آئی ایس پی کی ادائیگی کے عمل کو منظم اور باعزت طریقے سے مکمل کیا جائے اور مستحق افراد کیلئے تمام ممکنہ سہولیات مہیا کی جائیں،

- Advertisement -

صوبائی وزیر پختون یار خان نے مزید کہا کہ فلاحی پروگراموں کا اصل مقصد کمزور طبقات کی مدد ہے اور ان کیلئے سہولیات پیدا کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582043

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں