19.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںداسو ڈیم کے قریب دو بسوں کے درمیان تصادم سے متعدد افراد...

داسو ڈیم کے قریب دو بسوں کے درمیان تصادم سے متعدد افراد زخمی

- Advertisement -

کوہستان اپر۔ 15 اپریل (اے پی پی):کوہستان اپر میں داسو ڈیم کے قریب دو بسوں کے درمیان تصادم سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو1122 کے کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں ظاہر کی ہدایات پر ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئیں۔ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور سمیت مسافر اپنی اپنی گاڑیوں میں بری طرح پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

- Advertisement -

ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں ظاہرکر رہے ہیں۔ ریسکیو 1122 اپر کوہستان کے اہلکار زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال داسو منتقل کر رہے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582070

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں