وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

87
ہماری حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے، مصدق ملک

اسلام آباد ۔ 08 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پانامہ پیپرز کی تحقیقات کیلئے اپنے آپ کو اور خاندان کو پیش کیا۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی فورم سے پاناما پیپرز کی تحقیقات کیلئے پرعزم ہے تاکہ یہ معاملہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جے آئی ٹی سے منصفانہ اور غیرجانبدرانہ تحقیقات کی توقع رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی وابستگی کی بنیاد پر جے آئی ٹی کے دو ارکان پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔