28.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم کی قیادت میں کلی معیشت کے استحکام اورمعاشی و ڈھانچہ جاتی...

وزیراعظم کی قیادت میں کلی معیشت کے استحکام اورمعاشی و ڈھانچہ جاتی اصلاھات کاسفرجاری رہے گا، ہمارامطمع نظر بوم اینڈبسٹ سائیکل سے نکل کرجامع اورپائیداراقتصادی نموہے، وزیرخزانہ سینیٹرمحمداونگزیب کی خصوصی گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداونگزیب نے کہاہے کہ فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ملکی معیشت اورپوری قوم کیلئے اہم خبرہے،وزیراعظم کی قیادت میں کلی معیشت کے استحکام اور معاشی و ڈھانچہ جاتی اصلاحات کاسفرجاری رہے گا، ہمارامطمع نظر بوم اینڈبسٹ سائیکل سے نکل کرجامع اورپائیداراقتصادی نموہے۔

منگل کواپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں وزیر خزانہ نے کہاکہ افراط زرمیں 6دہائیوں کے بعد ریکارڈ کمی ہوئی ہے،وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی ہے، کل ایک ماہ میں 4.1ارب ڈالر ریکارڈ ترسیلات زرکی ایک اوراچھی خبرآئی ہے،جاری مالی سال کے اختتام پرترسیلات زر کا حجم 38ارب ڈالرتک پہنچ جائے گا۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ کریڈٹ ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بہترکردی ہے،، فچ نے کہاہے کہ پاکستان کامعاشی پیش منظرمثبت اورمستحکم ہے،ریٹنگ ادارہ نے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی سے بی مائنس کردی ہے۔

- Advertisement -

وزیرخزانہ نے کہاکہ 2022میں جب پاکستان معاشی مشکلات کاشکارہوااس وقت ہماری ریٹنگ بی مائنس تھی اورہماری ریٹنگ ڈاون گریڈکرکے ٹرپل سی سی سی کردی گئی تھی،جولائی 2024میں پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس کردی گئی اس وقت یہ بات کہی گئی تھی کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹینڈبائی پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے، اس کے بعدسے لے کراب تک پاکستان کے کلیدی معاشی اشاریوں میں مسلسل بہتری آرہی ہے اور پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، اسی ایجنسی نے سوال اٹھایاتھا کہ کیاپاکستان کلی معیشت کے استحکام کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرسکتاہے اورکیا ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے عمل کومکمل کیاجاسکتاہے یانہیں۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ الحمدللہ پاکستان نے اپنی کارگردگی دکھائی ہے اورتمام پاکستانیوں کورپورٹ پڑھنی چاہئے، پاکستان نے مقداری اور ڈھانچہ جاتی بنچ مارک حاصل کئے ہیں، ریٹنگ ایجنسیاں عمومی پائیداریت کودیکھتی ہے، فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری نہایت خوش آئندہے،ہم نے معاشی استحکام کے بنیادی منزل کوحاصل کرلیاہے اس سفرکواب آگے لے کرجاناہے،ہم نے ابھی رکنانہیں ہے،وزیراعظم کی قیادت میں ہم سب نے پاکستان میں اصلاحات کے ایجنڈاکوآگے بڑھانے کاسفرجاری رکھناہے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری سے مقامی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتمادمیں اضافہ ہوگا، پاکستان میں منرلز کانفرنس کامیاب رہی ہے،مختلف ممالک کے 300سے زیادہ مندوبین نے اس کانفرنس میں شرکت کی تھی، اس وقت سمندرپارپاکستانیوں کی کانفرنس جاری ہے،اس سے پائیداراقتصادی ترقی کے حوالہ سے ہمارے اعتمادکی بحالی کی عکاسی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارامطمع نظر بوم اینڈبسٹ سائیکل سے نکل کرجامع اورپائیداراقتصادی نموہے۔ وزیرخزانہ نے معاشی کامیابیوں کے سفرمیں حکومت کی معاشی ٹیم اورنجی شعبہ کے شراکت داروں کابھی شکریہ اداکیا اورکہاکہ وہ پوری قوم کواس اہم کامیابی پرمبارکبادپیش کرتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582424

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں