بغداد ۔16اپریل (اے پی پی):عراق کے شہر نجف میں کالی آندھی کے باعث 250 افراد دم گھنٹے کا شکار ہوئے ہیں۔السومریہ نیوز کے مطابق کالی آندھی کے باعث حد نگاہ انتہائی محدود ہوگئی اور دن میں رات کا سماں ہوگیا۔نجف کے محکمہ صحت کے ترجمان ماہر العبودی نے بتایا ہے کہ آندھی کے باعث متعدد ٹریفک حادثات ہوئے ہیں جبکہ دم گھنٹے کا شکار ہونے والے افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
ادھر عراق کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’کالی آندھی سے نجف کے علاوہ ملک کے جنوبی اور وسطی علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں۔محکمے نے کہا ہے کہ کالی آندھی کی وجہ سے حد نگاہ ایک کلو میٹر سے کم رہ گئی جس کی وجہ سے تمام امدادی اداروں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا۔محکمے نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ آج بھی نجف میں گرد و غبار کا طوفان ہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582577