- Advertisement -
اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے سینٹر پلوشہ خان اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں میں سینٹر پلوشہ خان اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582649
- Advertisement -