اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیادوں پر1.9فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے بڑی صنعتوں کی پیداواربارے ماہانہ رپورٹ(ایل ایس ایم آئی) کے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ 115.82پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.9فیصدکم ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ 118.07پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا،فروری میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ 122.56پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 3.5فیصدکم ہے، گزشتہ سال فروری میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ 127.03پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا، جنوری کے مقابلہ میں فروری میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر5.9فیصدکی کمی ہوئی ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں تمباکوکی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر0.25فیصد، ٹیکسٹائل 0.29فیصد، وئیرنگ ایپرل1.29فیصد، چمڑے کی مصنوعات 0.01فیصد، کوئلہ وپیٹرلیم 0.30فیصد،فارما0.12فیصد اورٹرانسپورٹ آلات کی پیداواارمیں 0.15فیصدکااضافہ ہوا، اس کے برعکس اشیاء خوارک کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر0.50فیصد، کیمکلز0.43فیصد، کھاد0.08فیصد، اورربڑکی پیداوارمیں 0.01فیصدکی کمی ہوئی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582663