19.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش گرفتار

مانسہرہ پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش گرفتار

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 16 اپریل (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نےکارروائی کے دوران منشیات فروش کوگرفتار کر کے ساڑھے 4 کلو سے زائد چرس و آئس برآمد کر لی۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور جرائم کے خاتمے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ سٹی عاصم بخاری نے مخبر کی اطلاع پر پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شکیل احمدکو گرفتار کر کے 3 کلو 830 گرام چرس اور 810 گرام آئس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582668

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں