31.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر سپر سیڈرز کی فراہمی کیلئے درخواستوں کی...

کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر سپر سیڈرز کی فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں 15 مئی تک توسیع کردی گئی

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے سونا اگلتا پنجاب پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر سپر سیڈرز کی فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں 15 مئی تک توسیع کردی ہے جبکہ مذکورہ سہولت کا دائرہ کار بھی پورے پنجاب تک بڑھا دیا گیا ہے۔ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے اے پی پی کو بتایا کہ 60فیصد سبسڈی پر سپر سیڈرزحاصل کر نے کے خواہشمند درخواست گزارکیلئے کم ازکم65 ہارس پاور کے ٹریکٹر کا مالک ہونا جبکہ کاشتکار دوسرے کسانوں کو کرایہ پر خدمات فراہم کرنے کاپابندہانالازمی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس نے اس پروگرام کے تحت مشینری و زرعی آلات کے حصول کیلئے پنجاب کے کسی دوسرے ضلع سے درخواست نہ دی ہواور نہ ہی پہلے سے سپرسیڈر،پاک سیڈرز پر سبسڈی حاصل کی ہو۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت الاٹمنٹ لیٹر کے اجرا کے 10دن کے اندر اندر منظور شدہ فرموں،کمپنیوں کے پاس بکنگ کروانا ضروری ہے جبکہ بکنگ میں ناکامی کی صورت میں مالی امداد منسوخ تصور ہو گی اور منسوخ شدہ مالی امدادکوکسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اسی طرح یہ مالی امداد ویٹنگ لسٹ میں موجود اگلے اہل درخواست گزار کوفراہم کر دی جائے گی اوردرخواست گزار الاٹمنٹ کمیٹی کے فیصلے کا پابند ہو گا اور الاٹمنٹ کمیٹی کا فیصلہ کسی بھی صورت میں عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں درخواست فارم محکمہ زراعت کی آفیشل ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں اور درخواست فارم متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر(زرعی انجینئرنگ) یا ایگری کلچر آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفاتر سے بھی حاصل کر کے مکمل درخواست فارم انہی متعلقہ دفاتر میں مقررہ تاریخ تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ درخواست فارم، شناختی کارڈ کی مصدقہ فوٹو کاپی،ٹریکٹر کی ملکیت کے مستند ثبوت کے ساتھ مکمل تصورہو گی۔ علاوہ ازیں مذکورہ پروگرام کے حوالے سے مزید رہنمائی کیلئے ایگری کلچر ہیلپ لائن0800-17000 پر پیر سے ہفتہ صبح8بجے سے رات 8بجے تک کال کی جاسکتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582726

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں