اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر13فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں 12595000ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 11171000ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 1333000ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 11فیصدکم ہے، گزشتہ سال مارچ میں 1502000ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں،فروری کے مقابلہ میں مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پردوفیصداضافہ ہوا، فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 1309000ٹن ریکارڈکیاگیا تھا۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں خام تیل کی درآمدات کاحجم 6792000ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6306000ٹن کے مقابلہ میں 8فیصدزیادہ ہے، مارچ میں خام تیل کی درآمدات کاحجم 789000ٹن ریکارڈکیاگیا جوفروری کے 733000ٹن کے مقابلہ میں 8 فیصدزیادہ اورگزشتہ سال مارچ کے 945000 ٹن کے مقابلہ میں 17فیصدکم ہے۔
مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ہائی سپیڈڈیزل کی درآمدات کاحجم 1493000ٹن ریکارڈکیاگیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1230000ٹن کے مقابلہ میں 21فیصدزیادہ ہے، مارچ میں 81000ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی درآمدات ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال مارچ کے110000ٹن کے مقابلہ میں 27فیصدکم اورفروری کے 169000 ٹن کے مقابلہ میں 52فیصدکم ہے۔\395
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582752