اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):یونائیٹڈبینک لمیٹد کے بعدازٹیکس منافع میں جاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 124 فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق پہلی سہ ماہی میں بینک کو36.11ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواجوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 124 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ سال کی اسی مدت میں بینک کو16.13ارب روپے کامنافع حاصل ہواتھا۔
پہلی سہ ماہی میں بینک نے ٹیکسوں کی مدمیں 40.026ارب روپے کی ادائیگی کی ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں بینک نے ٹیکسوں کی مدمیں 15.041ارب روپے اداکئے تھے۔پہلی سہ ماہی میں بینک کی فی حصص آمدنی 28.84روپے ریکارڈکی گئی۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں بینک کو26.049ارب روپے کامنافع حاصل ہوا جوپیوستہ سہ ماہی کے مقابلہ میں 39 فیصد زیادہ ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582758