لاہور۔16اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات و دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 10 روز تک ملتوی کردی،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ایڈوکیٹ اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی،
ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے دلائل دیئے کہ لاوارث لاشوں کی شناخت کیلئے سافٹ ویئر بنا تھا مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سماعت پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت دس روز تک ملتوی کردی۔