31.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں ، 8...

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔16اپریل (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران مختلف تھانوں کی پولیس نے ملزمان سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

پولیس ترجمان کے مطابق بنی پولیس نے ملزم قیصر اسلم سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، کینٹ پولیس نے ملزم سرمد علی سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم آفتاب سے 30 بور پستول، گوجر خان پولیس نے ملزم کامران سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، مندرہ پولیس نے ملزم مزمل سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، چونترہ پولیس نے ملزم تہذیب اور اقرار سے دو عدد 30 بور پستول معہ ایمونیشن جبکہ کہوٹہ پولیس نے ملزم احتشام سے 12 بور رائفل معہ ایمونیشن برآمد کی،

- Advertisement -

تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582830

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں