اسلام آباد ۔ 09 جون (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت سے پاکستان کے خطے کیساتھ رابطے مزید مستحکم ہونگے۔ جمعہ کو اپنے ایک انٹرویو میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ایس سی او کی رکنیت کیلئے2010ءمیں درخواست دی تھی جسے تنظیم نے 2015ءمیں منظور کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ابھرتے ہوئی پلیٹ …
شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت سے پاکستان کے خطے کیساتھ رابطے مزید مستحکم ہونگے، ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 جون (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت سے پاکستان کے خطے کیساتھ رابطے مزید مستحکم ہونگے۔ جمعہ کو اپنے ایک انٹرویو میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ایس سی او کی رکنیت کیلئے2010ءمیں درخواست دی تھی جسے تنظیم نے 2015ءمیں منظور کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ابھرتے ہوئی پلیٹ فارم کی حیثیت سے شنگھائی تعاون تنظیم خطے کو منشیات و انسانی سمگلنگ اور سیکورٹی کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو بہتر موقع کر ے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او کی مکمل رکنیت سے پاکستان کو روس سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں کیساتھ تعلقات مزید بہتر کرنیکا موقع ملے گا۔







