20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی، رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب اور ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ...

راولپنڈی، رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب اور ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت ڈینگی کے تدارک بارے اجلاس

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 16 اپریل (اے پی پی):راولپنڈی میں ڈینگی کے تدارک کے لیے ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب اور ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتا یا گیا کہ گزشتہ ایک ماہ میں 18 لاکھ 96 ہزار سے زائد گھروں کی چیکنگ، جبکہ2770 گھروں میں ڈینگی لاروا کی تصدیق ہوئی جن میں سے5122 کنٹینرز مثبت نکلے تاہم 387آؤٹ ڈور مقامات اور 661 کنٹینرز میں لاروا کی نشاندہی اور لاروا تلفی کی گئی۔بریفنگ میں یہ بھی بتا یا گیا کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جنوری 2025 سے اب تک 126 ایف آئی آرز کا اندراج،217عمارتیں سیل اور 3 لاکھ 68 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔اس کے علاوہ سکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں شعور بیداری آگاہی مہم بھی جاری ہے۔جن میں 8242 طلباء اور 3739 اساتذہ نے شرکت کی۔رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگ زیب نے ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی مہم میں قبل از وقت تمام تیاریاں مکمل کرنی ہیں۔پارلیمنٹیرینز روزانہ گھروں کا دورہ کریں، ٹیموں کی کارکردگی کی خود نگرانی کریں۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو ادارے غیر فعال پائے جائیں گے انکے دفاتر سیل کیے جائیں گے۔انہوں نے آر ڈبلیو ایم سی کو نالوں کی صفائی فوری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ڈی سی راولپنڈی نے مزید کہا کہ تمام ادارے اور افسران انسدادِ ڈینگی مہم میں بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ضلع راولپنڈی کو ڈینگی سے محفوظ بنایا جاسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583010

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں