31.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںقومی اسمبلی کے حلقہ 213 عمرکوٹ ضمنی انتخابات کے حوالے سے انتخابی...

قومی اسمبلی کے حلقہ 213 عمرکوٹ ضمنی انتخابات کے حوالے سے انتخابی سامان کی ترسیل مکمل، پولنگ 17 اپریل کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی

- Advertisement -

عمرکوٹ۔ 16 اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ 213 عمرکوٹ ضمنی انتخابات کے حوالے سے انتخابی سامان کی ترسیل مکمل،انتخابات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق کلچرل کمپلیکس کیمپ سے انتخابی سامان کی تقسیم کا سلسلہ مکمل کر لیا گیا ہے حلقے میں 498 پولنگ اسٹیشنز اور 1816 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ۔ضمنی انتخاب میں 4628 افراد پر مشتمل پولنگ عملہ اپنے فرائض انجام دے گا ۔قومی اسمبلی کی حلقہ این اے 213 کی نشست پیپلز پارٹی کے رہنما ایم این اے نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ضمنی الیکشن میں نواب یوسف ٹالپر کی اہلیہ صبا تالپور سمیت 18 امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق این اے 213 عمرکوٹ کے حلقے میں رجسٹرڈ کل ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 8 ہزار 4 ہزار 957 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 686 خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 311 ہیں جبکہ کل 498 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جس میں 98 مرد 98 خواتین کیلئے جبکہ 302 مشترکہ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔الیکشن کے روز 4628 پولنگ اسٹاف اپنی ڈیوٹی سر انجام دینگے جبکہ 42 سو پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی کے فرائض انجام دینگے ۔حلقہ میں 7 ایس ایس پی اور 12 ڈی ایس پی سمیت دیگر اہلکار مقرر کئے گئے ہیں،پولنگ 17 اپریل کو (کل ) صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583137

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں