31.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںکمشنر لاڑکانہ کی سربراہی میں پولیو ڈویژنل ٹاسک فورس کا اجلاس

کمشنر لاڑکانہ کی سربراہی میں پولیو ڈویژنل ٹاسک فورس کا اجلاس

- Advertisement -

لاڑکانہ۔ 16 اپریل (اے پی پی):کمشنر لاڑکانہ ڈویژن طاہر حسین سانگی کی سربراہی میں کمشنر آفس لاڑکانہ کے کانفرنس ہال میں پولیو ڈویژنل ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ ساجد امیر سدوزئی، ڈی ایچ او قمبر ڈاکٹر گلزار احمد تونیو، رینجرز، پولیس، پی پی ایچ آئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے علاوہ ڈپٹی کمشنر شکارپور اور کشمور نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اس موقع پر کمشنر طاہر حسین سانگی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ ڈویژن میں 21 اپریل سے 27 اپریل 2025 تک شروع ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں، آپ کی کوششوں سے دیئے گئے ہدف کو آسانی سے پورا کیا جا سکتا ہے،این آئی ڈی اپریل میں تمام بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلا کر 100فیصدنتائج حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر عزیز مرتضیٰ ایریا کوآرڈینیٹر (ڈبلیو ایچ او) نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ ڈویژن 5 اضلاع پر مشتمل ہے جس کی کل آبادی تقریباً 62 لاکھ ہے، جس میں پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف 17 لاکھ ہے، جن میں سے 15۔ لاکھ 34 ہزار 453 بچوں کو ڈور ٹو ڈور جاکر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ ڈویژن میں موبائل ٹیموں کی تعداد 5 ہزار 169 ہے جو اس قومی پولیو مہم میں اپنی خدمات سرانجام دے کی ۔ اس کے علاوہ 11 سو پچاس ایریا انچارج اور 330 میں UCMO کی خدمات حاصل ہوں گی انہوں نے مزید بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ضلع قمبر شہدادکوٹ کے تحصیل نصیرآباد میں ایک کیس اور رتوڈیرو میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔

اس موقع پر کمشنر لاڑکانہ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 100 فیصد ہدف حاصل کیا جائے اور پولیو ٹیموں کی نگرانی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے تمام اضلاع کے ہیلتھ آفیسرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پولیو ٹیموں کی تربیت اور مائیکرو پلان پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ محکمہ پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز کو سخت سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583170

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں