31.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم محمد شہبازشریف بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے واضح وژن رکھتے...

وزیراعظم محمد شہبازشریف بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے واضح وژن رکھتے ہیں ،صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 17 اپریل (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر وصوبائی وزیر تعمیرات ومواصلات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے واضح وژن رکھتے ہیں ،پاکستانی عوام کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول سے بچت والی رقم صوبے پر خرچ کرنے کااعلان کرکے انہوں نے یہاں کے عوام کے دل جیت لئے،تعلیم،صحت اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی تکمیل سے صحبت پور میں عوام کودرپیش مسائل میں کمی واقع ہوگی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کوصحبت پور میں مختلف منصوبوں کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

میر سلیم احمد کھوسہ نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پہنور سنہڑی،نصیرآباد سرکل میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور صحبت پور تا کشمور روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کو مزید تیز کرنے اور معیاری میٹریل کے استعمال پر زوردیتے ہوئے کہاکہ صحبت پور میں عوام کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے تعلیم ،صحت اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس کی تکمیل سے عوامی مسائل کے حل میں کمی واقع ہوگی ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی قیادت میں وفاقی وصوبائی حکومتیں عوامی مسائل کے حل کےلئے سنجیدہ ہیں ،وزیراعظم بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے واضح وژن رکھتے ہیں ، چمن تاکوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو دورویہ بنانے کےلئے پٹرول سے بچت کی رقم خرچ کرنے کے اعلان نے بلوچستان کے عوام کے دل جیت لئے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583475

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں