- Advertisement -
ہری پور۔ 17 اپریل (اے پی پی):آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے ویژن اور ڈی آئی جی کی ہزارہ ناصر محمود ستی کے احکامات کی روشنی میں پولیس فلاح و بہبود اور ویلفیئر کا سلسلہ جاری ہے۔ہری پور پولیس اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ہسپتال ہری پور کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ۔ ڈی پی او ہری پور فرحان خان اور مینجمنٹ ڈائریکٹر علامہ اقبال ہسپتال ڈاکٹر عبیدالرحمان نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ۔معاہدے کے مطابق شہداء پولیس کی فیملیز ، ریٹائرڈ پولیس اور حاضر سروس پولیس افسران و جوانوں کی فیملیز کو ہسپتال میں موجود تمام سہولیات پر خصوصی رعایت دی جائے گی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583543
- Advertisement -