ڈیرہ مراد جمالی ۔ 17 اپریل (اے پی پی):سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل نصیر آباد ڈویژن غلام سرور بنگلزئی نے کہا ہے کہ کینال سسٹم کی بہتری کے لیے موجودہ صوبائی حکومت ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، پٹ فیڈر کینال اور اس کی ذیلی شاخوں کی بھل صفائی کا کام زور و شور سے جاری ہے ، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ خریف سیزن سے قبل ہی تمام بھل صفائی و تعمیر و مرمت کا کام مکمل کر لیا جائے
تاکہ کاشتکاروں کو بروقت زرعی پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور بوائی کے وقت زرعی پانی دستیاب ہو ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف ذیلی شاخوں کی بھل صفائی کے جائزے کے موقع پر بات چیت کرتے کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سب ڈویژنل افسران حاجی ممتاز علی سومرو ،سید امجد شاہ اور گورنمنٹ کنٹریکٹر لیاقت خان پٹھان سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔