27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںاینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی کارروائی،چار رکنی ڈکیت گروہ گرفتار،اسلحہ اورڈھائی لاکھ...

اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی کارروائی،چار رکنی ڈکیت گروہ گرفتار،اسلحہ اورڈھائی لاکھ روپے برآمد

- Advertisement -

کراچی۔ 17 اپریل (اے پی پی):اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے منگھوپیرروڈپرکارروائی کرتے ہوئے چاررکنی ڈکیت گروہ کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 4 غیرقانونی پستول، 2 موٹرسائیکلیں اور2لاکھ 50ہزار روپے برآمدکرلیے۔جمعرات کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں فرازحیدر، محمد رمضان،علی رضا اورمحمد عبیدشامل ہیں۔

گرفتارملزمان گزشتہ ماہ تھانہ مدینہ کالونی کی حدود میں شعیب نامی ڈیری ملک سپلائر سے 40لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے تھے۔گرفتارملزمان نے دوران تفتیش اسٹریٹ کرائم اورڈکیتی کی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیاہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کاآغاز کردیاہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583696

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں