وزیراعظم محمد نواز شریف قزاخستان کے دو روزہ دورے کے اختتام پر پاکستان روانہ ہوگئے

88

آستانہ ۔ 10 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف قزاخستان کے دو روزہ دورے کے اختتام پر ہفتہ کو پاکستان روانہ ہوگئے۔ قزاخستان میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سٹیٹ قونصل کے سربراہان کے 17 ویں اجلاس میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں پاکستان کو تنظیم کی مکمل رکنیت دے دی گئی۔ پاکستان 2005ءسے تنظیم کے مبصر ملک کے طور پر کام کررہا تھا اور 2010ءمیں پاکستان نے تنظیم کی مکمل رکنیت کےلئے درخواست دائر کی تھی۔