واشنگٹن ۔18اپریل (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتطامیہ نے ویزے کی درخواست دینے والے ان تمام افراد کی سوشل میڈیا جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے جو یکم جنوری 2007 تک یا اس سے پہلے غزہ کی پٹی میں جا چکے ہیں۔
رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی کیبل میں کہا گیا ہے کہ تارکین اور غیر تارکین ویزوں کی سوشل میڈیا جانچ میں غیر سرکاری تنظیمیں اور وہ تمام افراد شام ہونے چاہیں جو کسی بھی عرصے کے لیے غزہ میں سفارتی یا سرکاری حیثیت سے موجود رہے۔مزید کہا گیا کہ اگر سوشل میڈیا کا جائزہ لینے کے بعد نتائج میں سکیورٹی کے حوالے سے توہین آمیز معلومات ظاہر ہوتی ہیں تو ’سکیورٹی ایڈوائزری اوپینین‘ ایس اے او جمع کروانا ہوگا۔
جس کا مطلب یہ دیکھنا ہے کہ ویزے کی درخواست دینے والے امریکہ کی سکیورٹی کے لیے خطرہ تو نہیں بنے گا۔ہ کیبل تمام امریکی سفارتی اور قونسلر پوسٹس کو بھیجی گئی ہے۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر کی انتظامیہ نے سینکڑوں ویزے منسوخ کیے ہیں جس میں قانونی طور پر مقیم افراد بھی شامل ہیں جو امریکہ کی خارجہ پالیسی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔اس کیبل پر امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کی دستخط ہیں جنہوں نے مارچ میں کہا تھا کہ وہ تین سو سے زائد ویزے پہلے منسوخ کر چکے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583871