بھارت کشمیریوں کی پرامن آواز کو فوجی طاقت کے بل پر خاموش کرانے کی پالیسی پر بدستور عمل پیرا ہے، سید علی گیلانی

114

سرینگر ۔ 10 جون(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری تنازعہ کشمیر کا ایک پُرامن اور پائیدار حل چاہتے ہیں، جبکہ بھارت فوجی طاقت کے بل پر ان کی آواز کو خاموش کرانے کی پالیسی پر بدستور عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات کا حل آخر کاربات چیت اور مذاکرات کے ذریعے سے ہی ممکن ہوتا ہے، البتہ لوگوں کے بنیادی مطالبے کو مذاکرات میں سرفہرست رکھنے بغیر کوئی نتیجہ نہیں نکالا نہیںجاسکتا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی فوجی سربراہ کے اُس بیان کو غیر پیشہ ورانہ اور نامناسب قرار دیا،