اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) لندن سکول آف اکنامکس کے طلباءنے پاکستان میں وزیراعظم محمد نوازشریف کی جانب سے جاری قومی صحت پروگرام کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے اپنے تاثرات میں قومی صحت پروگرام کو وزیراعظم محمد نوازشریف کا اہم اقدام قرار دیا ہے۔ طلباءنے پاکستانی عوام کو صحت کے اس شاندار اقدام پر مبارکباد دی ہے اور اس پروگرام کو ایک بہت بڑی کامیابی قرار …
وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کی عالمی سطح پر پذیرائی لندن سکول آف اکنامکس کے طلباءکی وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے جاری قومی صحت پروگرام کی تعریف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) لندن سکول آف اکنامکس کے طلباءنے پاکستان میں وزیراعظم محمد نوازشریف کی جانب سے جاری قومی صحت پروگرام کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے اپنے تاثرات میں قومی صحت پروگرام کو وزیراعظم محمد نوازشریف کا اہم اقدام قرار دیا ہے۔ طلباءنے پاکستانی عوام کو صحت کے اس شاندار اقدام پر مبارکباد دی ہے اور اس پروگرام کو ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کے قومی صحت پروگرام کا عالمی سطح پر بھی اعتراف کیا جا رہا ہے، اس پروگرام کے تحت مستحق افراد کو علاج کیلئے 50 ہزار سے اڑھائی لاکھ روپے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف پاکستانی عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اب یہ نوبت نہیں آئے گی کہ کسی غریب کو اپنے علاج کیلئے اپنے گھر کی چیزیں بیچنا پڑیں۔








