25.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںالیکشن کمیشن کا صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی...

الیکشن کمیشن کا صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

- Advertisement -

لاہور۔18اپریل (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا،صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی52 سیالکوٹ کی نشست رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کی وفات کے باعث خا لی ہوئی۔شیڈول کے مطابق23 اپریل سے 25اپریل تک کا غذات نامزدگی ریٹرننگ افسر کو جمع کروائے جائیں گے۔

30 اپریل تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائیگا۔3 مئی تک کا غذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کیخلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور10 مئی تک اپیلوں پر فیصلے صادر کئے جائیں گے۔13مئی کو امیدواران کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے اور حتمی فہرست آویزاں کی جائیگی ،یکم جون 2025 بروز اتوار مذکورہ حلقے میں پولنگ کا انعقاد کیا جائیگا۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں، انتخابی امیدواران اور پولنگ ایجنٹوں کیلئے انتخابی ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا ہے۔علاوہ ازیں حلقے میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہونے کے بعد ٹرانسفر پوسٹنگ اور ترقیاتی کاموں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584114

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں