کوئٹہ۔ 18 اپریل (اے پی پی):کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے ضلع دکی کا ایک روزہ دورہ کیا جہاں ڈپٹی کمشنر دکی برکت علی بلوچ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کمشنر لورالائی ڈویژن نے مختلف سرکاری اداروں اور ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کلی فقیر محمد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اساتذہ اور دیگر عملے کی حاضری چیک کی۔ اسکول کے کلسٹر سسٹم پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ مختلف کلاسوں کا معائنہ بھی کیا ۔
کمشنر نے بیسک ہیلتھ یونٹ ناصر آباد اور پی پی ایچ آئی کے ضلعی آفس کا دورہ کیا، جہاں ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ممتاز علی نے ادارے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ کمشنر لورالائی نے ریسکیو 1122 سینٹر کا بھی معائنہ کیا، جہاں میڈیکل آفیسر نے ایمبولینس سروس، ایمرجنسی رسپانس اور دیگر آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر نے ادارے کو مزید موثر اور فعال بنانے کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے دکی تا چمالنگ زیر تعمیر روڈ کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ترقیاتی کام کی رفتار اور معیار پر بریفنگ دی۔ کمشنر لورالائی ڈویژن نے سب ڈویژن تھل چوٹیالی کے اسسٹنٹ کمشنر کی دفتر اور رہائش گاہ جو کہ نانا صاحب زیارت میں تعمیر کی گئی ہے ، کا افتتاح بھی کیا۔ ڈپٹی کمشنر برکت علی بلوچ سمیت دیگر ضلعی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584130