23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر جمہوریہ روانڈا کے خارجہ...

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر جمہوریہ روانڈا کے خارجہ امور کے وزیر21 سے 22 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر جمہوریہ روانڈا کے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر اولیور جے پی ندوہنگرے 21 سے 22 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ دورے کے دوران وزیر خارجہ ندوہونگیرے نائب وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے علاوہ روانڈا کے وزیر خارجہ اہم وفاقی وزراء سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ اسلام آباد میں جمہوریہ روانڈا کے ہائی کمیشن کا باضابطہ افتتاح بھی کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584265

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں