لاہور۔10 جون (اے پی پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی شمولیت پر قوم کو مبارکباددی ہے – وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل ہونا ایک اعزاز کی بات ہے اوراس کا کرےڈٹ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت کو جاتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت سے پاکستان کے خطے کے ممالک سے تعلقات کو فروغ ملے گا-انہوںنے کہا کہ علاقائی تعاون بڑھانے کے حوالے سے شنگھائی تعاون تنظیم کا پلیٹ فارم سود مند ثابت ہو گا-