23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںریکوری میں بہتری وبجلی چوری کے خاتمے کیلئے اقدامات تیز کیے جائیں،لیسکو...

ریکوری میں بہتری وبجلی چوری کے خاتمے کیلئے اقدامات تیز کیے جائیں،لیسکو چیف

- Advertisement -

لاہور۔19اپریل (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (ـ لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئرمحمد رمضان بٹ کی زیر صدارت لیسکو ہیڈ کوارٹر زمیں ہفتہ کے روز اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر کسٹمر سروسز محمد عباس، تمام آپریشن سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز (SEs)، ڈپٹی کمرشل منیجرز (DCMs) اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل (DDTs) نے شرکت کی۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ریکوری میں بہتری اور بجلی چوری کے خاتمہ کے عمل کو مزید موثر اور بہتر بنایا جائے، خصوصا بجلی چوری کے خاتمے کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائی گئی ہے ، بجلی چور کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔انجینئر رمضان بٹ نے ڈسکو سپورٹ یونٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشنز کو مزید تیز کیا اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

- Advertisement -

چیف ایگزیکٹو نے افسران کو ہدایت کی کہ لیسکو صارفین ہماری اولین ترجیح ہیں، لہذا دفتر میں آنے والے صارفین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لیسکو میں میٹریل کی کوئی کمی نہیں ہے، افسران اپنی ذمہ داریاں موثر انداز میں نبھائیں ،انہیں مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لیسکو وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کے ویژن کے مطابق بجلی کی بہتر ترسیل و صارفین کی خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584447

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں