23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںآندھی، ژالہ باری اور شدید بارشوں سے بچنے کے لئے مندرجہ ذیل...

آندھی، ژالہ باری اور شدید بارشوں سے بچنے کے لئے مندرجہ ذیل حفاظتی اقدامات پر عمل کریں،آزاد جموں و کشمیر سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

- Advertisement -

مظفرآباد ۔19اپریل (اے پی پی):آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ آندھی، ژالہ باری اور شدید بارشوں سے بچنے کے لئے مندرجہ ذیل حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔آندھی کے دوران کھلے میدان، درختوں، کھمبوں یا بجلی کی تاروں سے دور رہیں۔ کسی پختہ عمارت میں پناہ لیں۔ آندھی میں مٹی، ملبہ اور تیز ہوائیں نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ ریڈیو، ٹی وی یا موبائل ایپ کے ذریعے موسمی اطلاعات سے باخبر رہیں۔آندھی کے دوران برقی آلات بند رکھیں تا کہ شارٹ سرکٹ یا نقصان سے بچا جا سکے۔ سیاح حضرات باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔

اگر ممکن ہو تو گاڑی کو گیراج یا چھت کے نیچے رکھیں۔ کسان حضرات ژالہ باری کے دوران کھلے میدانوں میں کام کرنے سے گریز کریں۔ کھلے آسمان کے نیچے ہر گز نہ رہیں، کسی مضبوط چھت یا عمارت میں پناہ لیں۔ژالہ باری کے دوران گاڑی چلانے سے پر ہیز کریں۔ بل بورڈز اور سائن بورڈز کو مضبوط بنیادوں اور فکسنگ کے ساتھ لگایا جائے تاکہ آندھی یا تیز ہواؤں میں گرنے کا خطرہ کم ہو۔ انسٹالیشن کا کام مستند اور تربیت یافتہ افراد سے کروائیں۔ صرف معیاری، موسمی اثرات سے محفوظ اور پائیدار مواد استعمال کریں۔ زنگ آلود یا کمزور ڈھانچوں کو فوری ہٹا کر تبدیل کیا جائے۔

- Advertisement -

ہر سیزن سے پہلے (خاص طور پر مون سون یا آندھی کے موسم سے قبل) بل بورڈز کا مکمل معائنہ کیا جائے۔کمزور یا ڈھیلے پیچ، بولٹ یا ڈھانچے کی مرمت بر وقت کی جائے۔ شدید موسمی الرٹس کی صورت میں بل بورڈز کو عارضی طور پر ہٹا دینا یا اشتہارات کو اتار دینا بہتر ہو گا۔ پرانی یا غیر فعال سائن بورڈز فوری ہٹا دیے جائیں تا کہ کسی حادثے کا سبب نہ بنیں۔ صرف مقامی انتظامیہ کی اجازت سے بل بورڈ نصب کریں۔ فٹ پاتھ، سڑکوں یا عوامی گزر گاہوں کے اوپر نصب سائن بورڈز کو اضافی احتیاط سے لگایا جائے۔ ہائی ٹریفک ایریاز میں خاص توجہ دی جائے تاکہ گرنے کی صورت میں جانی نقصان نہ ہو۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584578

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں