ڈی جی ایل ڈی اے کا سبزہ زار مین بلیوارڈ کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

95
ڈ ائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کا سبزہ زار مین بلیوارڈ اور گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکوں کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

لاہور۔19اپریل (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سبزہ زار مین بلیوارڈ کا دورہ کیا اوروہاں پرجاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پرچیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔مین بلیوارڈ سبزہ زار کے ایک طرف فٹ پاتھ کی تعمیر کا کام جاری اورسڑک کی دوسری طرف روڈ کو چوڑا کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح مین بلیوارڈ سبزہ زار سے تجاوزات اور سروس روڈ کو ختم کرکے سڑک کو کشادہ کیا گیا ہےمین بلیوارڈ سبزہ زار پر سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت فٹ پاتھ، رین واٹر ڈسچارج سسٹم اور دیگر اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سبزہ زار مین بلیوارڈ کا کام تیز کرنے اور کام کے معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بقیہ کام کو ٹائم لائن کے مطابق جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔