27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںغیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم تیزی سے...

غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم تیزی سے جاری،آئی جی پنجاب

- Advertisement -

لاہور۔20اپریل (اے پی پی):غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم تیزی سے جاری ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور میں 5، صوبہ بھر میں 46ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر سے افغانیوں سمیت 11ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا، مہم کے دوران 11ہزار 879غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا،763غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔

- Advertisement -

آئی جی پنجاب نے بتایاکہ بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584699

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں