34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبہ پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز، پولیو ورکرز کی...

صوبہ پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز، پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے لئے 18 ہزار پولیس افسران اور اہلکار تعینات

- Advertisement -

لاہور۔21اپریل (اے پی پی):لاہور سمیت صوبہ بھر میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا،پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے پرعزم، سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے لئے 18 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیو وائرس سے بچاو کے قطرے پلانے والی ٹیموں، ورکرز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 18 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار پولیو ورکرز کی سکیورٹی پر تعینات ہیں، لاہور سمیت صوبہ بھر میں 457 انسپکٹرز، 1013 سب انسپکٹرز، 1654 اے ایس آئیز، 350 سے زائد لیڈی پولیس کانسٹیبلز پولیو مہم میں سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہیں، لاہور میں 1500 سے زائد افسران اور اہلکار پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، تھانوں کی موٹر سائیکلز، گاڑیاں پولیو مہم والے علاقوں میں موثر پٹرولنگ کر رہی ہیں۔

- Advertisement -

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈولفن، پیرو، تھانوں کی ٹیمیں پولیو ویکسینیشن والی یونین کونسلز میں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔آر پی اوز، ڈی پی اوز انسداد پولیو ٹیموں کے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں، انسداد پولیو ورکرز، ٹیموں کی حفاظت میں غفلت و کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،

کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،تمام سرکل افسران علاقائی حساسیت کے پیش نظر پولیو ورکرز کو سکیورٹی فراہم کریں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ قومی انسداد پولیو مہم لاہور سمیت صوبہ بھر میں 27 اپریل تک جاری رہے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584859

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں