اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ جب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بدعنوانی میں ملوث پائے گئے ہیں اس وقت سے وہ اپنی جماعت میں بدعنوان عناصر کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ عمران خان اور ان کی جماعت کے رہنما جہانگیر ترین اور علیم خان آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں ان …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کی نجی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ جب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بدعنوانی میں ملوث پائے گئے ہیں اس وقت سے وہ اپنی جماعت میں بدعنوان عناصر کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ عمران خان اور ان کی جماعت کے رہنما جہانگیر ترین اور علیم خان آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں ان کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے اوپر بدعنوانی کے الزامات ہوتے ہوئے دوسروں پر بدعنوانی کے بے بنیاد الزامات عائد نہیں کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک صوبائی احتساب کا ادارہ قائم کیا جو گزشتہ دو سال سے غیر فعال ہے۔








