22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر نے ہفتہ صفائی مہم کا افتتاح کر دیا

ڈپٹی کمشنر نے ہفتہ صفائی مہم کا افتتاح کر دیا

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 21 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ہفتہ صفائی مہم کا افتتاح کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ریٹائرڈ ) ثناء اللہ خان نے سوموار کے روز ایک ہفتے پر مشتمل صفائی مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوہر علی،اسسٹنٹ کمشنر زرک یار خان ،چیف ایگزیکٹو انجینئر واسا ریحان یوسف، ٹی ایم اے اور واسا کے افسران بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ مہم کے تحت شہر سے کچرے اور گلی محلوں کی مکمل صفائی کی جائے گی۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اس صفائی مہم میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اداروں کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں تا کہ اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585356

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں