ایبٹ آباد۔ 22 اپریل (اے پی پی):آل ٹریڈرز فیڈریشن (علی اصغر گروپ) کے انتخابات میں ثاقب خان جدون مسلسل تیسری مرتبہ صدر اور خالد اسلم اعوان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ ثاقب خان جدون اور خالد اسلم اعوان نے مسلسل ہیٹرک مکمل کرتے ہوئے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور جہدوجہد کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
آل ٹریڈرز فیڈریشن علی اصغر خان گروپ کا انتخابی اجلاس چیئرمین عبد الحمید خان جدون کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سینئر تاجر رہنماﺅں لیاقت اعوان، حاجی غلام حیدر عرف کالا خان، سردار شیردل، ملک سعید، ظفر اقبال، فخر عالم کیانی، حاجی شہزاد، شبیر قریشی، سید ناہید شاہ، صباءشاہ، حکیم فرقان خالد، مبین احمد، سردار مشتاق احمد، ملک ارشاد، فیاض علی، ذوالفقار بھٹو اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر ثاقب خان جدون اور خالد اسلم اعوان کی تاجروں کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دینے پر جنرل باڈی نے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اور انہیں مزید تین سال کیلئے صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔
اس موقع پر ثاقب خان جدون اور خالد اسلم اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنی ممکن ہو سکی تاجروں کی خدمت کی، تاجروں نے اب ہمیں مسلسل تیسری مرتبہ منتخب کر کے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہم اس پر پورا اترتے ہوئے تاجروں کی پہلے سے بڑھ کر خدمت کریں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585682