33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نئے...

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نئے بلاک کا افتتاح کردیا

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 22 اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نئے بلاک کا افتتاح کردیا۔اس موقع پروفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ آر آئی سی تیرہ سال پہلے بنا تھا۔اب تک یہاں سے بیشمار لوگ علاج معالجہ کی سہولتوں سے مستفید ہوچکے ہیں۔ اب یہاں 40 کروڑ کی لاگت سے نیا او پی ڈی بلاک بن رہا ہے۔اس پروجیکٹ کو وزیراعظم شہباز شریف کی تائید حاصل ہے۔

یہاں ہم ایک ویٹنگ ایریا بھی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے دن رات ملک کی خدمت کرکے قوم کا اعتماد بحال کیا ہے ۔جو کہتے تھے پاکستان پیسے نہ بھیجیں ان کی بات کسی نے نہیں بنی۔ہمارے لئے پاکستان سب سے مقدم ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فائدہ بلوچستان کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب دن رات صوبے کی عوام کیلئے کام کررہی ہیں۔ہم نے راولپنڈی میں تجاوزات کا خاتمہ کیا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب میں صحت کے شعبے میں ریکارڈ کام ہوا ہے۔

- Advertisement -

خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کی 17سال سے حکومت ہے اس کے باوجود راولپنڈی اسلام آباد میں سب سے زیادہ مریض وہیں سے آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی فیڈریشن کو کسی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔افغانستان سے بات چیت وزیر اعلی خیبر پختون خوا کے کہنے پر شروع نہیں کی،یہ وفاقی حکومت کا فیصلہ ہے ۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ قابضین سے ریلوے راضی واگزار کروانے کے لئے ملک گیر آپریشن جاری ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585731

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں