33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارت ، دس سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو آزادانہ طور...

بھارت ، دس سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو آزادانہ طور پر بینک اکاؤنٹس استعمال کرنے کی اجازت

- Advertisement -

نئی دہلی۔22اپریل (اے پی پی):بھارت میں دس سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو آزادانہ طور پر بینک اکاؤنٹس استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق دس سال سے زیادہ بچو ں کو فکسڈ ڈپازٹ، انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور یہاں تک کہ چیک بک تک بھی رسائی حاصل ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)کی ضمنی ہدایات کے مطابق 10 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو والدین کی رہنمائی کے بغیر بچت اور ٹرم ڈپازٹ اکاؤنٹس کھولنے کے ساتھ ساتھ ان کو آپریٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔

بینک اب ان نابالغوں کو انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم کارڈز اور ڈیبٹ کارڈز کے ساتھ ساتھ چیک بک بھی پیش کر سکتے ہیں کیونکہ وہ مکمل طور پر مالیاتی اداروں کی طرف سے ڈیزائن کردہ پراڈکٹ سے ہم آہنگی کے خطرے کو کنٹرول کرنے والی پالیسیوں اور تشخیص کے دائرے میں آ چکے ہیں۔

- Advertisement -

بھارت میں ماضی میں بچوں کو صرف ایک سیونگ اکاؤنٹ رکھنے کی اجازت تھی جس میں زیادہ تر معاملات میں ایک بالغ کی نگرانی کی ضرورت ہوتی تھی۔ نئی پالیسیاں بچوں کو اپنے مالی معاملات کو آزادانہ طور پر سنبھالنے کی آزادی فراہم کرتی ہیں جو چھوٹی عمر سے ہی ذمہ دارانہ اخراجات کی عادات کو جنم دیتی ہیں۔

نئے ضوابط کے مطابق کسی بھی عمر کا بچہ اب قدرتی یا قانونی سرپرست اور ماں یا باپ کی سرپرستی میں سیونگ یا ٹرم ڈپازٹ اکاؤنٹ کھول اور آپریٹ سکتا ہے،اس کے علاوہ جب کوئی بچہ 18 سال کا ہو جائے گا تو اسے اپنے اکاؤنٹ کے بیلنس کو چیک کرنے کی اجازت ہو گی۔ اگر کوئی اکاؤنٹ کسی سرپرست کی دیکھ بھال میں تھا، تو بینکوں کو اکاؤنٹ ہولڈرز، جو اب بالغ ہو چکے ہیں، سے نئی آپریٹنگ ہدایات اور نمونے کے دستخط حاصل کرنے چاہئیں۔

ریزرو بینک آف انڈیا نے تجویز کیا ہے کہ بچوں کےا کائونٹس کو منفی بیلنس رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ ایسے اکائونٹس میں کچھ اضافی رقم رکھنے کی ضرورت ہو گی۔ اس حد کے اندر بینکوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ نابالغ اور نابالغوں کے لئے چلائے جانے والے کھاتوں کے لئے مناسب عمر اور رقم کی حد مقرر کرنے کے لئے اپنے کنٹرول کا انتظام کریں۔مزید برآں بینک نابالغوں کے اکاؤنٹس کھولنے کے لئے دستاویزات اور پالیسیاں ترتیب دینے میں اپنی صوابدید استعمال کر سکتے ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585746

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں