33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومشوبزمعین اختر کی برسی منگل کو منائی گئی

معین اختر کی برسی منگل کو منائی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):مزاح کے بے تاج بادشاہ اور جنوبی ایشیا کے عظیم فنکار معین اختر کی برسی منگل 22اپریل کو منائی گئی۔ لیجنڈ معین اختر نے کامیڈی، اداکاری، کمپیئرنگ سمیت فنون لطیفہ کی ہر فیلڈ میں اپنا لوہا منوایا۔معین اختر 24 دسمبر 1950ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی زندگی کی پہلی پرفارمنس شیکسپئیر کے ناول سے ماخوذ اسٹیج ڈرامے”دی مرچنٹ آف وینس” میں محض 13 برس کی عمر میں دی جبکہ فنی کیرئیر کا باقاعدہ آغاز پاکستان کے پہلے یوم دفاع پر 1966پر کیا۔

معین اختر کو فن کی اکیڈمی کہا جاتا تھاکیونکہ فلم ہو یا ٹی وی یا پھراسٹیج ڈرامہ انہوں نے ہر شعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ان کے معروف ٹی وی ڈراموں میں روزی، انتظار فرمائیے، بندر روڈ سے کیماڑی، آنگن ٹیڑھا، اسٹوڈیو ڈھائی، اسٹوڈیو پونے تین، یس سر نو سر اورعید ٹرین شامل ہیں۔ ڈرامہ روزی میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھاجائےگا۔

- Advertisement -

انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں بے مثال خدمت کے اعتراف میں معین اختر کو متعدد قومی و بین الاقوامی اعزازات سمیت حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈآف پر فارمنس اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ معین اختر22 اپریل 2011ء کو دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔ان کی برسی کے موقع پر شوبز انڈسٹری اور معین اختر کے مداحوں کی جانب سے ان کی فنی خدمات پر شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیاگیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585752

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں