27.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈاکٹر عثمان انورکی پولیس ملازمین و اہل خانہ سے ملاقات

ڈاکٹر عثمان انورکی پولیس ملازمین و اہل خانہ سے ملاقات

- Advertisement -

لاہور۔22اپریل (اے پی پی):لاہور سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے منگل کو ملاقات کی ۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنےاور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔ترجمان پولیس کے مطابق4 انسپکٹرز، قیصر محمود، محمد اقبال، سجاد احمد اور مظہر الحق کی پروموشن کی درخواست پر رجسٹرار سی پی او کو ریلیف کا حکم دیا، انسپکٹر عبدالرحمان کی ضلع واپسی کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت کی۔

سینئر ٹریفک وارڈن محمد احسن کے والد کی جانب سے پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔ ہیڈ کانسٹیبل اقبال کی والدہ کی جانب سے ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت دی، سینئر کلرک شازیہ رفیق کے والد کو شہید قرار دینے کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

مرحوم سب انسپکٹر اصغر علی کے بیٹے کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی، کانسٹیبل ریٹائرڈ اخلاق احمد کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585782

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں