نئی دہلی۔22اپریل (اے پی پی):بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ سری لنکا میں شیڈول خواتین کی تین ملکی سیریز کے لئے ہرمن پریت کور کو 15رکنی سکواڈ کی کپتان نامزد کیا ہے۔ سلیکٹرز کے مطابق ہرمن پریت کور ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ اسمرتی مندھانا نائب کپتان ہوں گی۔ سہ ملکی سیریز میں میزبان سری لنکا ،بھارت اور جنوبی افریقا کی خواتین ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی۔
سہ ملکی سیریز 27 اپریل سے 11مئی تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی جس کے فائنل سمیت تمام میچز آر پریماداسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلے جائیں گے اور تمام میچز ڈے ہوں گے۔ بھارتی خواتین ٹیم اپنی مہم کا آغاز 27 اپریل کو میزبان سری لنکن ویمنز ٹیم کے خلاف میچ سے کرے گی۔
سہ ملکی سیریز کے لئے اعلان کردہ بھارتی خواتین ٹیم میں ہرمن پریت کور (کپتان)،اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)،پرتیکا راول، ہرلین دیول، جمائما روڈریگز،رچا گھوش (وکٹ کیپر)، یاستیکا بھاٹیہ (وکٹ کیپر)،دیپتی شرما، امنجوت کور، کاشوی گوتم، سنیہ رانا، اروندھتی ریڈی، تیجل حسبنس، سری چرانی، شوچی اپادھیائے شامل ہیں۔
سہ ملکی سیریز کا آغاز 27 اپریل سے ہوگا جب بھارتی ویمنز ٹیم کا مقابلہ میزبان سری لنکا سے ہوگا اور اس سیریز کا فائنل 11 مئی کو کھیلا جائے گا۔ سہ ملکی سیریز میں ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف چار ،چارمیچز کھیلے گی جس میں سرفہرست دو ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585834