25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںگوجرانوالہ، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے سنٹرز کے قیام کے لئے...

گوجرانوالہ، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے سنٹرز کے قیام کے لئے فنڈز کی منظوری

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 22 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے سنٹرز کے قیام کے حوالے سے 04 سنٹرز، 102 سکولوں کو 1265 جدید کمپیوٹرز کی فراہمی، 20 سکولوں کو فیشن ڈیزائننگ کٹ کی فراہمی کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے 04سنٹرز کی مجموعی تخمینہ لاگت 39 کروڑ 30 لاکھ 12 ہزار (393.012) ملین ہے ۔

محکمہ تعلیم کے 102 سکولوں کے لیے 1265جدید کمپیوٹرز کی 250.470 ملین اور 20 سکولوں کے لیے 20 فیشن ڈیزائننگ کٹ کی 26.060 تخمینہ لاگت ہے۔ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول نتھو سیویا میں ہائیر سیکنڈری پورشن کے لیے 04 لاکھ روپے، گورنمنٹ سکول چندنیاں 200 فیٹ باؤنڈری دیوار 04 لاکھ روپے، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول عثمان کالونی 03 ایڈیشن کلاس رومز کی ٹائلز وغیرہ کے لیے 03 لاکھ روپے، گورنمنٹ پرائمری سکول سکول کرسچن ٹاؤن وزیر آباد کے فرنیچر 4 لاکھ روپے تخمینہ لاگت لگائی گئی ہے۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور محکمہ تعلیم میں جدید کمپیوٹرز اور فیشن ڈیزائننگ کٹ کی فراہمی کے بعد سکولوں میں تعمیر کے لیے محکمہ بلڈنگ منظور کردہ سکیموں پر تعمیراتی کام شروع کرنے کے ٹینڈرز کا فوری اجراء کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ محکموں کے افسران اپنی سکیموں کو خود چیک کریں تا کہ تعمیراتی کام حکومتی گائیڈ لائن اور ٹائم لائن میں مکمل ہو سکے۔

انہوں نے محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ نئی سکیموں کی منظوری کے لیے فیزی بیلٹی رپورٹ،تخمینہ اور درکار فنڈز کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کی جائے تاکہ فنڈز کے موصول ہونے کے ساتھ ان سکیموں پر فوری کام شروع کیا جا سکے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585948

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں