- Advertisement -
فیصل آباد۔ 22 اپریل (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے منشیات فروش گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی 1.12 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ پولیس نے منشیات فروش عمر حیات کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 1.120 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔
پولیس ٹیم نے دوران گشت 434 گ ب کے رہائشی عمر حیات سے تلاشی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 1120 گرام ہیروئن بر آمد کی۔ ملزم کیخلاف تھانہ ستیانہ میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585958
- Advertisement -