25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ویژن نیور never again مہم کے تحت...

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ویژن نیور never again مہم کے تحت بکھر پولیس کی بروقت کاروائیاں جاری

- Advertisement -

بھکر۔ 22 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن Never Again مہم کے تحت بھکر پولیس کی بروقت کاروائیاں جاری ہیں ۔ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایت پر تھانہ جنڈانوالہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خاتون نے تھانہ جنڈانوالہ پولیس کو درخواست دی کہ ملزم تنویر نےجنسی زیادتی کی کوشش کی ہے جس پر ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او کلورکوٹ ظفر اقبال کو فوری ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

ایس ایچ او جنڈنوالہ محمد زعیم مہدی بھڈوال اور پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مختصر وقت میں ملزم تنویر احمد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ڈی پی او بکھر نے کہا کہ بھکر پولیس کی خواتین اور بچوں کیساتھ جنسی زیادتی، حراسگی، تشدد اور بلیک میلنگ کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کاروائیاں جاری ہیں ۔ دوسری کارروائی میں تھانہ جنڈانوالہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم نثار ولد جعفرکو گرفتار کر لیا ۔ملزم سے 750 گرام چرس برآمد کر لی گئی جبکہ ایک اور کاروائی میں دوران تلاشی ملزم زین عباس سے اسلحہ ناجائز بندوق برآمد کر لی گئی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585963

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں