25.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومقومی خبریںبجٹ کی تیاری شروع کردی ہے ، ترقیاتی عمل میں کوئی تاخیر...

بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے ، ترقیاتی عمل میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 22 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منگل کو سریاب میں تین ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جو کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت مکمل کئے گئے ہیں ،اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر رفیق بلوچ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو تفصیلی بریفنگ دی، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کے لیے حکومت پرعزم ہے اور اس مقصد کے لئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اربن سینٹر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر عملدرآمد ایک مشکل کام ہوتا ہے، تاہم پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر انہیں مبارکباد دیتے ہیں، وزیر اعلیٰ نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی کاوشوں کو بھی سراہا، بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت نے آئندہ بجٹ کی تیاری شروع کر دی ہے جس میں کوئٹہ کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پراجیکٹ میں تاخیر کی بنیادی وجہ ٹھیکہ داروں کی سست روی تھی اور آئندہ جوبھی کمپنی یا ٹھیکہ دار طے شدہ ٹائم لائن یا معیار پر پورا نہیں اترے گا اسے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا اس ضمن میں صوبائی حکام کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کو بہتر بنانے کا وقت آ گیا ہے اور ترقیاتی عمل میں مزید کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،

وزیر اعلیٰ نے بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر کے لیے فنڈز مختص کرنے پر اپنی اور صوبائی کابینہ کے اراکین کی جانب سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا جس پربلوچستان کے عوام اظہار تشکر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کو ڈبل کیرج بنایا جائے گا، وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ مانگی ڈیم پر کام جاری ہے اور اس کی تکمیل سے کوئٹہ میں پانی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586074

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں