22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت کراچی کے واٹر سپلائی منصوبوں...

وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت کراچی کے واٹر سپلائی منصوبوں کی نگرانی کے لئے قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی کا پہلا اجلاس

- Advertisement -

کراچی۔22اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت کراچی کے واٹر سپلائی منصوبوں کی نگرانی کے لئے قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی کا پہلا اجلاس منگل کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہر کے تین اہم منصوبوں پر ترقیاتی کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس سے کراچی میں پانی کی قلت کے دیرینہ مسئلے کے حل کی امید روشن ہو گئی ہے۔

احسن اقبال نے واضح کیا کہ تمام منصوبوں کو وقت پر مکمل کیا جائے گا اور ان کی فنڈنگ اصل پیشرفت سے مشروط ہوگی تاکہ ہر قدم شفاف اور نتیجہ خیز ہو،حکومت سندھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ K-IV منصوبے کی تکمیل کے بعد ٹینکر مافیا کا خاتمہ یقینی بنایا جائے اور پانی براہ راست شہریوں کے گھروں تک پہنچے۔

- Advertisement -

اہم بات یہ ہے کہ واٹر ٹریٹمنٹ اور ری سائیکلنگ کے نظام کو بھی تمام منصوبوں کا لازمی جزو بنایا گیا ہے جس سے کراچی کا ضائع ہونے والا پانی بھی دوبارہ استعمال میں لایا جا سکے گا ، ایک ایسا قدم جو ماحولیاتی تحفظ اور پانی کے پائیدار استعمال کی جانب بڑی پیشرفت ہے۔شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اب کراچی کے باسیوں کو صاف پانی میسر آئے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586108

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں