- Advertisement -
لاہور۔23اپریل (اے پی پی):لاہور پولیس نے سائبر پٹرولنگ یونٹ قائم کر دیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں نے سوشل میڈیااورواٹس ایپ اسٹیٹس کی نگرانی شروع کر دی۔پولیس یونیفارم میں ذاتی تشہیراورفنی ویڈیوزپرپابندی عائد کر دی گئی۔
آئی جی پنجاب نے سوشل میڈیااستعمال پرنوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے باوجودپولیس اہلکاروں وافسران کاویڈیوزبنانے کاعمل جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ پولیس وقارکونقصان پہنچانے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کرلیاگیا ہے ،سوشل میڈیاپابندی کے باوجودباز نہ آنیوالوں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائیگی ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586424
- Advertisement -