فیصل آباد۔ 23 اپریل (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے بیوی کو گالیاں اور دھمکیاں دینے والے پولیس کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا ۔ پولیس حکام کے مطابق اے ایس پی گلبرگ آفس پیشی کے دوران لیڈی کانسٹیبل بیوی کو دھمکیاں دینے اور گالی گلوچ کرنے پر تھانہ سول لائن کے پولیس کانسٹیبل ناصر مسیح کےخلاف لیڈی کانسٹیبل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔ ملزم اکثر اپنی بیوی کے ساتھ ناروا سلوک کرتا تھا جس پر بیوی نے اسے کارروائی کرنے کا عندیہ دیا تھا اور پیشی کے روز ناروا سلوک پر مدعیہ نے کارروائی کی۔